المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن عمر، عن صهيب باب: عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7260
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ: دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ مَسْجِدَ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ يُصَلِّي فِيهِ، وَدَخَلَ مَعَهُ صُهَيْبٌ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ رِجَالٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُسَلِّمُونَ عَلَيْهِ، قَالَ عَبْدُ اللهِ: فَسَأَلْتُ صُهَيْبًا كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ يَصْنَعُ " إِذَا سُلِّمَ عَلَيْهِ فِي الصَّلَاةِ؟ قَالَ: كَانَ يُشِيرُ بِيَدِهِ "ترجمہ
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ بنو عمرو بن عوف کی مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے داخل ہوئے، اور صہیب رضی اللہ عنہ بھی آپ ﷺ کے ساتھ داخل ہوئے، تو انصار میں سے کچھ لوگ آپ ﷺ کو سلام کرنے آئے۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں نے صہیب رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ جب رسول اللہ ﷺ کو نماز میں سلام کیا جاتا تھا تو آپ ﷺ کیا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ ﷺ اپنے ہاتھ سے اشارہ فرماتے تھے۔