المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ومما أسند أنس بن مالك رضي الله عنه باب: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 723
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: «صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ سَاعَةً يُسَلِّمُ يَقُومُ» ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَكَانَ إِذَا سَلَّمَ وَثَبَ كَأَنَّهُ يَقُومُ عَنْ رَضْفَةٍ "ترجمہ
اسی سند سے مروی ہے کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، اور کبھی ایسا ہوتا کہ آپ ﷺ سلام پھیرتے ہی کھڑے ہو جاتے۔ پھر میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز پڑھی، وہ سلام پھیرتے ہی اس طرح اچھل کر کھڑے ہو جاتے جیسے دہکتے پتھر سے اٹھ رہے ہوں۔