المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما روى عمرو بن الشريد، عن أبيه باب: عمرو بن شرید کی اپنے والد سے مروی روایات
حدیث نمبر: 7212
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا مِنْدَلٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَبْصَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا قَدْ جَلَسَ , فَاتَّكَأَ عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى، فَقَالَ: «هَذِهِ جِلْسَةُ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ»ترجمہ
سیدنا عمرو بن شرید رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا جو بیٹھا ہوا اپنے بائیں ہاتھ پر ٹیک لگائے ہوئے تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ان لوگوں کے بیٹھنے کا انداز ہے جن پر غضب کیا گیا۔“