المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما روى عمرو بن الشريد، عن أبيه باب: عمرو بن شرید کی اپنے والد سے مروی روایات
حدیث نمبر: 7211
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ وَهُوَ قَاعِدٌ هَكَذَا مُتَّكِئٌ عَلَى أَلْيَةِ يَدِهِ خَلْفَ ظَهْرِهِ، فَقَالَ: «هَذِهِ قَعْدَةُ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ»ترجمہ
سیدنا شرید رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ان کے پاس سے گزرے جبکہ وہ اس طرح بیٹھے ہوئے تھے، اپنے ہاتھ کی پشت پر اپنی پیٹھ کے پیچھے ٹیک لگائے ہوئے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ان لوگوں کے بیٹھنے کا انداز ہے جن پر غضب کیا گیا۔“