المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما روى عمرو بن الشريد، عن أبيه باب: عمرو بن شرید کی اپنے والد سے مروی روایات
حدیث نمبر: 7207
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَيْسَرَةَ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الشَّرِيدِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنْتُ رِدْفَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «هَلْ مَعَكَ مِنْ شِعْرِ أُمَيَّةَ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ شَيْءٌ؟» قُلْتُ: نَعَمْ , قَالَ: «هِيهِ» فَأَنْشَدْتُهُ بَيْتًا، فَلَمْ يَزَلْ يَقُولُ: «هِيهِ» , فَأَنْشَدْتُهُ بَيْتًا، فَلَمْ يَزَلْ يَقُولُ: «هِيهِ» , وَأُنْشِدُهُ , حَتَّى أَنْشَدْتُهُ مِائَةً بَيْتٍترجمہ
عمرو بن شرید رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پیچھے سوار تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس امیہ بن ابی الصلت کا کچھ شعر ہے؟“ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سناؤ۔“ تو میں نے آپ ﷺ کو ایک شعر سنایا، تو آپ ﷺ برابر فرماتے رہے: ”سناؤ“، اور میں سناتا رہا، یہاں تک کہ میں نے آپ ﷺ کو سو اشعار سنائے۔