المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما روى عمرو بن الشريد، عن أبيه باب: عمرو بن شرید کی اپنے والد سے مروی روایات
حدیث نمبر: 7206
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، وَالْحَسَنُ بْنُ سَهْلٍ الْمُجَوِّزُ الْبَصْرِيُّ، قَالَا: ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّائِفِيِّ، ثنا عَمْرُو بْنُ الشَّرِيدِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَرْدَفَنِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَلْفَهُ، فَقَالَ: «أَمَا تَرْوِي لِأُمَيَّةَ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ شَيْئًا؟» قُلْتُ: بَلَى , قَالَ: " هِيهِ: فَأَنْشَدْتُهُ مِائَةَ بَيْتٍ أَوْ قَافِيَةٍ , كُلَّمَا أَتَيْتُ عَلَى بَيْتٍ وأَوْ قَافِيَةٍ قَالَ: «هِيهِ»ترجمہ
عمرو بن شرید رضی اللہ عنہ اپنے والد شرید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے مجھے اپنے پیچھے سوار کیا، پھر فرمایا: ”کیا تمہیں امیہ بن ابی الصلت کا کچھ کلام یاد ہے؟“ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سناؤ۔“ تو میں نے آپ ﷺ کو سو اشعار یا قافیے سنائے، جب بھی میں کسی شعر یا قافیے پر پہنچتا تو آپ ﷺ فرماتے: ”سناؤ۔“