المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شكل بن حميد العبسي باب: سیدنا شکل بن حمید عبسی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 7194
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سَعْدُ بْنُ أَوْسٍ الْكَاتِبُ، حَدَّثَنِي بِلَالُ بْنُ يَحْيَى الْعَبْسِيُّ، أَنْ شُتَيْرَ بْنَ شَكَلٍ أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِيهِ شَكَلِ بْنِ حُمَيْدٍ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، عَلِّمْنِي تَعْوِيذًا أَتَعَوَّذُ بِهِ؟ فَأَخَذَ بِيَدِي، ثُمَّ قَالَ: " قُلْ: أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي، وَمِنْ شَرِّ سَمْعِي، وَمِنْ شَرِّ بَصَرِي، وَمِنْ شَرِّ لِسَانِي، وَمِنْ شَرِّ قَلْبِي، وَمِنْ مَنِيِّي ". ثُمَّ قَالَ لِي: «احْفَظْهَا» . قَالَ سَعْدٌ: " وَالْمَنِيُّ: مَاؤُهُ "ترجمہ
سیدنا شکل بن حمید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی پناہ کی دعا سکھائیے جس سے میں پناہ مانگوں؟ تو آپ ﷺ نے میرا ہاتھ تھاما، پھر فرمایا: ”کہو: میں تیری پناہ مانگتا ہوں اپنے نفس کی برائی سے، اپنے کان کی برائی سے، اپنی آنکھ کی برائی سے، اپنی زبان کی برائی سے، اپنے دل کی برائی سے، اور اپنی منی کی برائی سے۔“ پھر مجھ سے فرمایا: ”اسے یاد رکھو۔“ سعد رحمہ اللہ کہتے ہیں: اور منی سے مراد اس کا پانی ہے۔