المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شيبة بن عثمان بن طلحة بن عبد العزى بن عثمان بن عبد الله بن عبد الدار بن قصي الحجبي يكنى أبا عثمان أسلم يوم الفتح، ويقال: يوم حنين، وكان من المؤلفة باب: سیدنا شیبہ بن عثمان بن طلحہ بن عبدالعزیٰ بن عثمان بن عبداللہ بن عبدالدار بن قصی حجبی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعثمان، فتح مکہ کے دن مسلمان ہوئے، اور کہا جاتا ہے کہ حنین کے دن، اور مؤلفۃ القلوب میں سے تھے
حدیث نمبر: 7163
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ، صَاحِبُ الْمَغَازِي، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ ثَابِتٍ الثُّمَالِيِّ، عَنْ مُحَيِّصَةَ، عَنْ شَيْبَةَ بْنِ عُثْمَانَ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ فَقَالَ: " ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ مُؤْمِنٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ، وَالنُّصْحُ لِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ، وَلُزُومُ جَمَاعَتِهِمْ، فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ "ترجمہ
سیدنا شیبہ بن عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مسجد خیف میں ہمیں نماز پڑھائی، پھر فرمایا: ”تین چیزیں ایسی ہیں جن پر مومن کا دل کبھی خیانت نہیں کرتا: عمل میں اخلاص، مسلمانوں کے حکمرانوں کی خیر خواہی، اور ان کی جماعت کو لازم پکڑنا، کیونکہ ان کی دعا انہیں چاروں طرف سے گھیرے رکھتی ہے۔“