المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
العلاء بن زياد العدوي عن شداد باب: علاء بن زیاد عدوی کی سیدنا شداد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7154
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مِرْدَاسٍ، ثنا جَارِيَةُ بْنُ هَرِمٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَا مِنْ عَبْدٍ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى قَالَ: اللهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ، وَعَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَبُوءُ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ بِذَنْبِي، فَاغْفِرْ ذُنُوبِي، إِنَّهُ لَا يَغْفِرُهَا غَيْرُكَ، فَإِنْ مَاتَ مِنْ يَوْمِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَإِنْ مَاتَ مِنْ لَيْلَتِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ "ترجمہ
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو بندہ صبح کے وقت اور شام کے وقت یہ کہے: ’اے اللہ! تو میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں، اور میں اپنی طاقت بھر تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں، میں تیری نعمت کا اقرار کرتا ہوں جو مجھ پر ہے، اور اپنے گناہ کا بھی اقرار کرتا ہوں، پس میرے گناہ بخش دے، بے شک تیرے سوا کوئی انہیں نہیں بخشتا‘، پس اگر وہ اسی دن فوت ہو جائے تو جنت میں داخل ہو گا، اور اگر اسی رات فوت ہو جائے تو جنت میں داخل ہو گا۔“