المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحنظلي عن شداد بن أوس باب: حنظلی کی سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7148
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ، ثنا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الشِّخِّيرِ، عَنْ رَجُلَيْنِ قَدْ سَمَّاهُمَا، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ، أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي صَلَاتِهِ: «اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الثَّبَاتَ فِي الْأَمْرِ , وَعَزِيمَةَ الرُّشْدِ، وَأَسْأَلُكَ شُكْرَ نِعْمَتِكَ , وَحُسْنَ عِبَادَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ قَلْبًا سَلِيمًا , وَلِسَانًا صَادِقًا، وَأَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا تَعْلَمُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا تَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا تَعْلَمُ»ترجمہ
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اللہ ﷺ اپنی نماز میں فرماتے تھے: ”اے اللہ! میں تجھ سے دین کے معاملے میں ثابت قدمی اور ہدایت پر پختہ عزم مانگتا ہوں، اور تیری نعمت کا شکر اور تیری عبادت کا حسن مانگتا ہوں، اور تجھ سے سلامتی والا دل اور سچی زبان مانگتا ہوں، اور تجھ سے وہ بھلائی مانگتا ہوں جو تو جانتا ہے، اور اس برائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو تو جانتا ہے، اور اس چیز کی بخشش مانگتا ہوں جو تو جانتا ہے۔“