المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يعلى بن شداد بن أوس عن أبيه باب: یعلیٰ بن شداد بن اوس کی اپنے والد سے روایات
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَا: ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّنْعَانِيُّ، ثنا رَاشِدُ بْنُ دَاوُدَ الصَّنْعَانِيُّ، ثنا يَعْلَى بْنُ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: إِنِّي لَمَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: «انْظُرُوا هَلْ فِيكُمْ مِنْ غَيْرِكُمْ؟» ، فَقَالُوا: لَا، فَقَالَ: «أَحَفِ الْبَابَ» , فَأَغْلَقَ الْبَابَ، ثُمَّ قَالَ: " ارْفَعُوا أَيْدِيَكُمْ، وَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ "، فَرَفَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَفَعْنَا أَيْدِيَنَا، ثُمَّ قَالَ: «ضَعُوا أَيْدِيَكُمْ وَأَبْشِرُوا، فَقَدْ غُفِرَ لَكُمْ، إِنِّي بُعِثْتُ بِهَا , وَبِهَا أُمِرْتُ، وَعَلَيْهَا أَدْخُلُ الْجَنَّةَ»سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آپ ﷺ کے ایک صحابی کے گھر میں تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”دیکھو، کیا تم میں کوئی غیر تو نہیں؟“ لوگوں نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دروازہ بند کر دو۔“ تو دروازہ بند کر دیا گیا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے ہاتھ اٹھاؤ اور کہو: اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے اپنے ہاتھ اٹھائے، اور ہم نے بھی اپنے ہاتھ اٹھائے، پھر فرمایا: ”اپنے ہاتھ نیچے کرو اور خوش ہو جاؤ، تمہاری بخشش کر دی گئی، میں اسی کلمے کے ساتھ بھیجا گیا ہوں، اور اسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے، اور اسی پر میں جنت میں داخل ہوں گا۔“