المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو أسماء الرحبي عن شداد باب: ابواسماء رحبی کی سیدنا شداد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7123
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ثنا أَيُّوبُ أَبُو الْعَلَاءِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِثَمَانِ عَشْرَةَ مِنْ رَمَضَانَ، فَأَبْصَرَ رَجُلًا يَحْتَجِمُ فَقَالَ: «أَفْطَرَ الْحَاجِمُ، وَالْمَحْجُومُ»ترجمہ
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رمضان کی اٹھارہ تاریخ کو تھا، تو آپ ﷺ نے ایک شخص کو پچھنا لگواتے دیکھا، تو فرمایا: ”پچھنا لگانے والے اور لگوانے والے، دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔“