المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن بن غنم الأشعري عن شداد بن أوس باب: عبدالرحمن بن غنم اشعری کی سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7107
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنِ ابْنِ أَنْعَمَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نَسِيٍّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ، ثنا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ، وَعُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ، وَشَدَّادُ بْنُ أَوْسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْمَرْأَةُ إِذَا قَتَلَتْ عَمْدًا لَا تُقْتَلُ حَتَّى تَضَعَ مَا فِي بَطْنِهَا إِنْ كَانَتْ حَامِلًا، وَحَتَّى تُكَفِّلَ وَلَدَهَا، وَإِنْ زَنَتْ لَمْ تُرْجَمْ حَتَّى تَضَعَ مَا فِي بَطْنِهَا، وَحَتَّى تُكَفِّلَ وَلَدَهَا»ترجمہ
سیدنا معاذ بن جبل، ابو عبیدہ بن جراح، عبادہ بن صامت اور شداد بن اوس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عورت اگر جان بوجھ کر قتل کرے تو اسے اس وقت تک قتل نہ کیا جائے جب تک وہ اپنے پیٹ میں موجود بچہ نہ جن لے، اگر وہ حاملہ ہو، اور جب تک وہ اپنے بچے کے لیے کوئی کفیل مقرر نہ کر لے، اور اگر وہ زنا کرے تو اسے اس وقت تک رجم نہ کیا جائے جب تک وہ اپنے پیٹ میں موجود بچہ نہ جن لے، اور جب تک وہ اپنے بچے کے لیے کوئی کفیل مقرر نہ کر لے۔“