المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 7093–7106) باب: (احادیث 7093 تا 7106)
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ أَيُّوبَ بْنِ حَذْلَمٍ الدِّمَشْقِيُّ، قَالَا: ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الرَّحْبِيُّ، عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا شَدَّادُ بْنَ أَوْسٍ، إِذَا رَأَيْتَ النَّاسَ قَدِ اكْتَنَزُوا الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ، فَاكْنِزْ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ: اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الثَّبَاتَ فِي الْأَمْرِ , وَالْعَزِيمَةَ عَلَى الرُّشْدِ، وَأَسْأَلُكَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِكَ , وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ شُكْرَ نِعْمَتِكَ , وَحُسْنَ عِبَادَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ قَلْبًا سَلِيمًا , وَلِسَانًا صَادِقًا، وَأَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا تَعْلَمُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا تَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا تَعْلَمُ، إِنَّكَ أَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ "سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے شداد بن اوس! جب تم لوگوں کو سونا اور چاندی جمع کرتے دیکھو تو تم یہ کلمات جمع کر لو: ’اے اللہ! میں تجھ سے دین کے معاملے میں ثابت قدمی اور ہدایت پر پختہ عزم مانگتا ہوں، اور تیری رحمت کو لازم کرنے والی اور تیری مغفرت کو یقینی بنانے والی چیزیں مانگتا ہوں، اور تیری نعمت کا شکر اور تیری عبادت کا حسن مانگتا ہوں، اور تجھ سے سلامتی والا دل اور سچی زبان مانگتا ہوں، اور تجھ سے وہ بھلائی مانگتا ہوں جو تو جانتا ہے، اور اس برائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو تو جانتا ہے، اور اس چیز کی بخشش مانگتا ہوں جو تو جانتا ہے، بے شک تو غیبوں کا جاننے والا ہے۔‘“