المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 7093–7106) باب: (احادیث 7093 تا 7106)
حدیث نمبر: 7099
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْدَهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي هَانِئٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، وَهُوَ يَحْتَجِمُ، فَقَالَ: «أَفْطَرَ الْحَاجِمُ، وَالْمَحْجُومُ»ترجمہ
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ رمضان کے مہینے میں معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جبکہ وہ پچھنا لگوا رہے تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پچھنا لگانے والے اور لگوانے والے، دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔“