المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليمان بن سمرة عن أبيه باب: سلیمان بن سمرہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 6976
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، وَمُوسَى بْنُ هَارُونَ، قَالَا: ثنا مَرْوَانُ بْنُ جَعْفَرٍ السَّمُرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ خُبَيْبِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَمُرَةَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَنَا: " إِنَّ أَحَدَكُمْ لَوْ كَانَ لَهُ وَادٍ مَلْآنُ مَا بَيْنَ أَعْلَاهُ إِلَى أَسْفَلِهِ أَحَبَّ أَنَّ يَمْتَلِئَ لَهُ وَادٍ آخَرُ، قَالَ: أَمَا وَاللهِ لَوِ اسْتَطَعْتُ لَأَمْلَأَنَّكَ , وَإِنَّ الرَّجُلَ لَا تَمْتَلِئُ نَفْسُهُ مِنَ الْمَالِ حَتَّى تَمْتَلِئَ مِنَ التُّرَابِ "ترجمہ
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ ہم سے فرمایا کرتے تھے: ”تم میں سے کسی کے پاس اگر ایک وادی بھری ہوئی مال سے، اوپر سے نیچے تک، ہو تو وہ یہ پسند کرے گا کہ اس کے لیے ایک اور وادی بھی بھر جائے۔“ فرمایا: ”خبردار، اللہ کی قسم، اگر میں کر سکتا تو تجھے (اور) بھر دیتا، اور آدمی کا نفس مال سے نہیں بھرتا یہاں تک کہ وہ مٹی سے بھر جائے۔“