المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد بن عبد الله بن الشخير , أبو العلاء عن سمرة بن جندب باب: یزید بن عبداللہ بن شخیر ابوالعلاء کی سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6937
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الشِّخِّيرِ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِقَصْعَةٍ مِنْ ثَرِيدٍ، فَوُضِعَتْ بَيْنَ يَدَيِ الْقَوْمِ، فَتَعَاقَبُوهَا إِلَى الظُّهْرِ مِنْ غُدْوَةٍ يَقُومُ قَوْمٌ، وَيَجْلِسُ آخَرُونَ» فَقَالَ رَجُلٌ لِسَمُرَةَ: أَكَانَتْ تُمَدُّ؟ فَقَالَ سَمُرَةُ: «مِنْ أَيِّ شَيْءٍ تَعْجَبُ؟ مَا كَانَتْ تُمَدُّ إِلَّا مِنْ هَهُنَا، وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى السَّمَاءِ»ترجمہ
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ثرید کا ایک بڑا پیالہ لایا گیا، وہ لوگوں کے سامنے رکھا گیا، تو وہ صبح سے ظہر تک باری باری اس پر آتے رہے، کچھ لوگ اٹھتے اور دوسرے بیٹھ جاتے، تو ایک شخص نے سمرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا وہ (کھانا) بڑھایا جاتا تھا؟ سمرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم کس بات پر تعجب کر رہے ہو؟ وہ صرف یہاں سے بڑھایا جاتا تھا، اور انہوں نے اپنے ہاتھ سے آسمان کی طرف اشارہ کیا۔