المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو بكر الهذلي عن الحسن عن سمرة باب: ابوبکر ہذلی کی حسن کے واسطے سے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6933
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَزَّانُ، ثنا فُهَيْرٌ يَحْيَى بْنُ زِيَادٍ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، ثنا أَبُو بَكْرٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «طَعَامُ الِاثْنَيْنِ كَافِي الْأَرْبَعَةِ، وَطَعَامُ الْأَرْبَعَةِ كَافِي الثَّمَانِيَةِ»ترجمہ
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”دو کا کھانا چار کے لیے کافی ہے، اور چار کا کھانا آٹھ کے لیے کافی ہے۔“