المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عنسبة بن أبي رائطة الغنوي الأعور عن الحسن، باب: عنسبہ بن ابی رائطہ غنوی اعور کی حسن سے روایات
حدیث نمبر: 6913
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ، ثنا الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ الثَّقَفِيُّ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، ثنا عَنْبَسَةُ الْأَعْوَرُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، وَسَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ: «أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ سِتَّةَ أَعْبُدٍ لَهُ عِنْدَ الْمَوْتِ، لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ، فَأَقْرَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمْ فَأَعْتَقَ اثْنَيْنِ، وَأَرَقَّ أَرْبَعَةً»ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین اور سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنی موت کے وقت اپنے چھ غلام آزاد کر دیے، جبکہ اس کے پاس ان کے سوا کوئی اور مال نہ تھا، تو نبی کریم ﷺ نے ان کے درمیان قرعہ ڈالا، دو کو آزاد کر دیا اور چار کو غلام ہی رہنے دیا۔