المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حميد الطويل عن الحسن عن سمرة باب: حمید طویل کی حسن کے واسطے سے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6912
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا عَفَّانُ، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْكُتُ سَكْتَتَيْنِ إِذَا دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ، وَإِذَا فَرَغَ مِنَ الْقِرَاءَةِ» ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ، فَكَتَبُوا فِي ذَلِكَ إِلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، فَكَتَبَ إِلَيْهِمْ: أَنْ صَدَقَ سَمُرَةُترجمہ
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نماز میں داخل ہوتے وقت اور قراءت سے فارغ ہوتے وقت دو خاموشیاں (سکتے) فرماتے تھے، تو سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے اس کا انکار کیا، چنانچہ لوگوں نے اس بارے میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو خط لکھا، تو انہوں نے جواب میں لکھا کہ سمرہ نے سچ کہا۔