المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
صفة أنس بن مالك وهيأته رضي الله عنه باب: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا حلیہ اور وضع قطع
حدیث نمبر: 683
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا هِشَامٌ، ثنا قَتَادَةُ، أَنَّ أَنَسًا دَفَنَ ابْنًا لَهُ، فَقَالَ: «اللهُمَّ جَافِ الْأَرْضَ عَنْ جَنْبِهِ، وَافْتَحْ أَبْوَابَ السَّمَاءِ لِرُوحِهِ، وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ»ترجمہ
قتادہ کہتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے اپنے ایک بیٹے کو دفن کیا تو دعا کی: ”اے اللہ! زمین کو اس کے پہلو سے دور رکھ، اور اس کی روح کے لیے آسمان کے دروازے کھول دے، اور اسے اس کے گھر سے بہتر گھر عطا فرما۔“