المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حصين بن أبي الحر عن سمرة باب: حصین بن ابی حر کی سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6758
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ الْمِصْرِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ قَبِيصَةَ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، قَالَ: سَأَلَ أَعْرَابِيٌّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يَخْطُبُ، فَقَطَعَ عَلَيْهِ خُطْبَتَهُ، فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ وَهُوَ عَنْ يَمِينِهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا تَقُولُ فِي الضِّبَابِ؟ قَالَ: «مُسِخَتْ أُمَّةٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ اللهُ أَعْلَمُ فِي أَيِّ الدَّوَابِّ مُسِخَتْ»ترجمہ
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا جبکہ آپ ﷺ خطبہ دے رہے تھے، تو اس نے آپ ﷺ کا خطبہ منقطع کر دیا، آپ ﷺ اس کی طرف متوجہ ہوئے جو آپ ﷺ کی دائیں جانب تھا، اس نے کہا: یا رسول اللہ! آپ گوہ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بنی اسرائیل کی ایک امت کو مسخ کیا گیا تھا، اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کن جانوروں میں مسخ ہوئے۔“