المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليك بن عمرو ويقال ابن هدبة الغطفاني باب: سیدنا سلیک بن عمرو غطفانی رضی اللہ عنہ، انہیں ابن ہدبہ بھی کہا گیا ہے
حدیث نمبر: 6677
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، وَعَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ، فَقَالَ: «صَلَّيْتَ يَا فُلَانُ؟» قَالَ: لَا، قَالَ: «قُمْ فَارْكَعْ»ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک آدمی آیا جبکہ رسول اللہ ﷺ لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے فلاں! کیا تم نے نماز پڑھی؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کھڑے ہو کر پڑھ لو۔“