المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليك بن عمرو ويقال ابن هدبة الغطفاني باب: سیدنا سلیک بن عمرو غطفانی رضی اللہ عنہ، انہیں ابن ہدبہ بھی کہا گیا ہے
حدیث نمبر: 6674
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَائِمًا، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَصَلَّيْتَ؟» قَالَ: لَا، قَالَ: «فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ»ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا جبکہ نبی کریم ﷺ جمعہ کے دن منبر پر کھڑے خطبہ دے رہے تھے، تو نبی کریم ﷺ نے اس سے فرمایا: ”کیا تم نے نماز پڑھی؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو دو رکعتیں پڑھ لو۔“