حدیث نمبر: 6587
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلَوِيَّةَ الْقَطَّانُ، ثنا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى الْخُتُلِّيُّ، ثنا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، حَدَّثَنِي مَوْلَايَ، قَالَ: «بَعَثَ مَعِي أَهْلِي قَدَحَ لَبَنٍ وزُبْدٍ إِلَى آلِهَتِهِمْ، فَذَهَبْتُ بِهِ، فَلَقَدْ خِفْتُ أَنْ آكُلَ مِنْهُ شَيْئًا، فَوَضَعْتُهُ، إِذْ جَاءَ كَلْبٌ، فَشَرِبَ اللَّبَنَ، وَأَكَلَ الزُّبْدَ، وَبَالَ عَلَى الصَّنَمِ»
ترجمہ

مجاہد بیان کرتے ہیں: مجھے میرے آقا نے بتایا کہ ان کے گھر والوں نے دودھ اور مکھن کا ایک پیالہ اپنے (جاہلیت کے) معبودوں کے لیے ان کے ساتھ بھیجا، وہ اسے لے گئے، اور انہیں ڈر تھا کہ کہیں وہ اس میں سے کچھ کھا نہ لیں، تو انہوں نے اسے رکھ دیا، اتنے میں ایک کتا آیا، اس نے دودھ پی لیا، مکھن کھا لیا، اور بت پر پیشاب کر دیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 6587
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 139، حدیث 6617