المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عروة بن الزبير عن سراقة بن مالك باب: عروہ بن زبیر کی سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6557
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ سُرَاقَةَ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّهُ جَاءَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَجَعِهِ، فَقَالَ: أَرَأَيْتَ الضَّالَّةَ تَرِدُ عَلَى حَوْضِ إِبِلِي هَلْ لِي أَجْرٌ إِنْ سَقَيْتُهَا؟ قَالَ: «نَعَمْ، فِي الْكَبِدِ الْحَارَّةِ أَجْرٌ»ترجمہ
سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی بیماری کے دوران آپ ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا: آپ بتائیے، اگر کوئی بھٹکا ہوا جانور میرے اونٹوں کے حوض پر آ جائے تو کیا مجھے اسے پلانے پر اجر ملے گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، ہر تڑپتے جگر والے جاندار کو پلانے میں اجر ہے۔“