المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جابر بن عبد الله عن سراقة بن مالك باب: جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سِنَانٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الشَّهِيدِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ قَالَ لِأَصْحَابِهِ: «بِأَيِّ شَيْءٍ أَهْلَلْتُمْ؟» فَمِنْهُمْ مَنْ قَالَ: بِالْحَجِّ، وَمِنْهُمْ مَنْ قَالَ: بِالْعُمْرَةِ، وَمِنْهُمْ مِنْ قَالَ: بِالَّذِي أَهْلَلْتَ بِهِ يَا رَسُولَ اللهِ , قَالَ: «فَأَحِلُّوا جَمِيعًا إِلَّا مَنْ سَاقَ الْهَدْيَ فَإِنِّي لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا سُقْتُ الْهَدْيَ حَتَّى أَكُونَ مَعَكُمْ حَلَالًا» , قَالَ: وَسَاقَ مِائَةَ بَدَنَةٍ لِيُقَلِّدَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قِصَّةَ سُرَاقَةَسیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب رسول اللہ ﷺ حجۃ الوداع میں مکہ پہنچے تو اپنے صحابہ سے فرمایا: ”تم نے کس چیز کا احرام باندھا ہے؟“ کسی نے کہا: حج کا، کسی نے کہا: عمرے کا، اور کسی نے کہا: یا رسول اللہ! جس کا آپ نے احرام باندھا ہے اسی کا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو تم سب حلال ہو جاؤ، سوائے اس کے جو ہدی ساتھ لایا ہو، کیونکہ اگر مجھے پہلے وہ بات معلوم ہو جاتی جو بعد میں معلوم ہوئی تو میں ہدی ساتھ نہ لاتا، تاکہ میں بھی تمہارے ساتھ حلال ہوتا۔“ (راوی کہتے ہیں:) اور آپ ﷺ سو اونٹ ہدی کے طور پر لائے تھے تاکہ انہیں قلادہ پہنائیں۔ (راوی) محمد بن سلمہ نے سیدنا سراقہ رضی اللہ عنہ کا واقعہ ذکر نہیں کیا۔