المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سبرة بن أبي فاكه باب: سیدنا سبرہ بن ابی فاکہ رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ نَاجِيَةَ، قَالَا: ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُوسَى الثَّقَفِيِّ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ سَبْرَةَ بْنِ أَبِي فَاكِهٍ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِنَّ الشَّيْطَانَ قَعَدَ لِابْنِ آدَمَ بِأَطْرُقِهِ كُلِّهَا، فَقَعَدَ لَهُ بِطَرِيقِ الْإِسْلَامِ، فَقَالَ: تُسْلِمُ وَتَدَعُ دِينَكَ وَدِينَ آبَائِكَ؟ ثُمَّ قَعَدَ لَهُ بِطَرِيقِ الْهِجْرَةِ، فَقَالَ: تُهَاجِرُ وَتَدَعُ مَوْلِدَكَ , فَتَكُونُ كَالْفَرَسِ فِي طِوَلِهِ؟ ثُمَّ قَعَدَ لَهُ بِطَرِيقِ الْجِهَادِ , فَقَالَ: تُجَاهِدُ؟ فَتُقْتَلُ , فَتُزَوَّجُ امْرَأَتُكَ، وَيُقَّسَمُ مَالُكَ "؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ ضَمِنَ اللهُ لَهُ الْجَنَّةَ»سیدنا سبرہ بن ابی فاکہ رضی اللہ عنہ، جو نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے تھے، کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”شیطان ابن آدم کے لیے اس کے تمام راستوں پر بیٹھتا ہے، چنانچہ وہ اسلام کے راستے پر بیٹھا اور کہنے لگا: کیا تو اسلام لائے گا اور اپنا دین اور اپنے باپ دادا کا دین چھوڑ دے گا؟ پھر وہ ہجرت کے راستے پر بیٹھا اور کہنے لگا: کیا تو ہجرت کرے گا اور اپنی جائے پیدائش چھوڑ دے گا، پھر تو گھوڑے کی طرح باندھا ہوا رہے گا؟ پھر وہ جہاد کے راستے پر بیٹھ گیا اور کہا: کیا تو جہاد کرے گا؟ تو مارا جائے گا، تیری بیوی سے نکاح کر لیا جائے گا، اور تیرا مال تقسیم کر دیا جائے گا؟“ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے ایسا کیا، اللہ نے اس کے لیے جنت کی ضمانت لے لی ہے۔“