المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الربيع بن سبرة عن أبيه باب: ربیع بن سبرہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 6504
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفًّى، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتْحِ مَكَّةَ، ودَخَلَهَا النَّاسُ , إِذَا رَجُلٌ مِنْ قَيْسٍ قَدْ وَاطَأَ امْرَأَةً، فَأَعْطَاهَا ثَوْبَيْنِ، وَكُنْتُ أَصْبَحَ وَجْهًا مِنْهُ، وَكَانَ مَعِي ثَوْبٌ، فَقُلْتُ لَهَا: أُعْطِيكِ هَذَا الثَّوْبَ، فَأَسْتَمْتِعُ بِكِ، فَتَرَكَتِ الْقَيْسِيَّ، وَقَالَتْ: نَعَمْ، فَوَاعَدْتُهَا أَنْ أَرْجِعَ إِلَيْهَا، فَدَخَلَتُ الْمَسْجِدَ، «فَإِذَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِ يُحَرِّمُهَا» فَرَجَعْتُ، فَأَخَذْتُ ثَوْبِيَ مِنْهَاترجمہ
(سیدنا سبرہ بن معبد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) اور میں اس سے زیادہ خوبصورت چہرے والا تھا، اور میرے پاس ایک کپڑا تھا، تو میں نے اس عورت سے کہا: میں تمہیں یہ کپڑا دیتا ہوں اور تم سے متعہ کرتا ہوں، تو اس نے قیسی (شخص) کو چھوڑ دیا اور کہا: ٹھیک ہے، میں نے اس سے وعدہ کیا کہ میں واپس آؤں گا، پھر میں مسجد میں داخل ہوا تو دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ وہاں اسے حرام قرار دے رہے ہیں، تو میں واپس گیا اور اس سے اپنا کپڑا لے لیا۔