المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سنان بن غرفة باب: سیدنا سنان بن غرفہ رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 6467
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، ثنا عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ زَيْدِ بْنِ وَاقِدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ سِنَانِ بْنِ عَرَفَةَ، وَلَهُ صُحْبَةٌ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي الرَّجُلِ يَمُوتُ مَعَ النِّسَاءِ , وَالْمَرْأَةِ تَمُوتُ مَعَ الرِّجَالِ، وَلَيْسَ لِوَاحِدٍ مِنْهُمَا مَحْرَمٌ، قَالَ: «يُتَيَمَّمَا , وَلَا يُغَسَّلَا»ترجمہ
سیدنا سنان بن عرفہ رضی اللہ عنہ، جن کی صحبت ثابت ہے، نبی کریم ﷺ سے اس آدمی کے بارے میں جو عورتوں میں فوت ہو جائے، اور اس عورت کے بارے میں جو مردوں میں فوت ہو جائے، اور ان میں سے کسی کا کوئی محرم موجود نہ ہو، روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان دونوں کو تیمم کرایا جائے، غسل نہ دیا جائے۔“