حدیث نمبر: 6463
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا حَجَّاجٌ الْأَحْوَلُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ جُنَادَةَ، عَنْ سِنَانِ بْنِ سَلَمَةَ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ تَصَدَّقَ بِأَرْضٍ لَهُ عَظِيمَةٍ عَلَى أُمِّهِ، فَمَاتَتْ وَلَيْسَتْ لَهَا وَارِثٌ غَيْرُهُ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ أُمِّي فُلَانَةً كَانَتْ مِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ , وأَعَزِّهِمْ عَلَيَّ، وَإِنِّي تَصَدَّقْتُ عَلَيْهَا بِأَرْضٍ لِي عَظِيمَةٍ، فَمَاتَتْ وَلَيْسَ لَهَا وَارِثٌ غَيْرِي، فَكَيْفَ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصْنَعَ بِهَا؟ قَالَ: «قَدْ أَوْجَبَ اللهُ أَجْرَكَ، وَرَدَّ عَلَيْكَ أَرْضَكَ، اصْنَعْ بِهَا مَا شِئْتَ»
ترجمہ

(سیدنا سنان بن سلمہ بن محبق ابوطریف ہذلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) اس نے عرض کیا: میری والدہ فلانہ مجھے سب سے زیادہ محبوب اور معزز تھیں، اور میں نے اپنی ایک بڑی زمین ان کے نام صدقہ کر دی تھی، پھر وہ فوت ہو گئیں اور میرے سوا ان کا کوئی وارث نہیں، تو آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں کہ میں اس کے ساتھ کیا کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ نے تمہارے لیے اجر واجب کر دیا ہے، اور تمہاری زمین تمہیں واپس لوٹا دی، اب اس کے ساتھ جو چاہو کرو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 6463
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 101، حدیث 6493