حدیث نمبر: 6427
حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَابَلُتِّيُّ، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ، حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ النُّعْمَانِ، قَالَ: «خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ خَيْبَرَ، فَلَمَّا كَانَ بِالصَّهْبَاءِ وَصَلَّيْنَا الْعَصْرَ دَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَزْوَادِ الْقَوْمِ، فَجَاءُوا بِسَوِيقٍ، فَأَكَلُوا وَشَرِبُوا، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى صَلَاةِ الْمَغْرِبِ، فَمَضْمَضَ وَمَضْمَضَ الْقَوْمُ» ، وَصَلُّوا وَلَمْ يَزِيدُوا عَلَى ذَلِكَ
ترجمہ

سیدنا سوید بن نعمان انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خیبر کے سال نکلے، جب ہم صہباء پہنچے اور عصر کی نماز پڑھ چکے تو نبی کریم ﷺ نے لوگوں کا زادِ راہ منگوایا، وہ ستو لے آئے، سب نے کھایا اور پیا، پھر رسول اللہ ﷺ مغرب کی نماز کے لیے کھڑے ہوئے، آپ ﷺ نے کلی کی اور لوگوں نے بھی کلی کی، اور نماز پڑھی اور اس کے علاوہ کچھ (وضو) نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 6427
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 87، حدیث 6457