المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سويد بن النعمان الأنصاري باب: سیدنا سوید بن نعمان انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 6426
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، ح وَحَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، أنا مَالِكٌ، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ سُوَيْدَ بْنَ النُّعْمَانِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ «خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ خَيْبَرَ , حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالصَّهْبَاءِ، وَهِيَ مِنْ أَدْنَى خَيْبَرَ، نَزَلَ فَصَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ دَعَا بِالْأَزْوَادِ، فَلَمْ يُؤْتَ إِلَّا بِالسَّوِيقِ، فَأَمَرَ بِهِ فَثُرِّيَ، فَأَكَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَكَلْنَا، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَغْرِبِ، فَمَضْمَضَ وَمَضْمَضْنَا، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ» ، وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ الْقَعْنَبِيِّترجمہ
سیدنا سوید بن نعمان انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خیبر کے سال نکلے، یہاں تک کہ جب ہم صہباء پہنچے، جو خیبر کے قریب ترین مقام ہے، تو آپ ﷺ اترے اور عصر کی نماز پڑھائی، پھر زادِ راہ منگوایا تو صرف ستو ہی لایا گیا، آپ ﷺ نے حکم دیا تو اسے تر کیا گیا، رسول اللہ ﷺ نے کھایا اور ہم نے بھی کھایا، پھر رسول اللہ ﷺ مغرب کی نماز کے لیے کھڑے ہوئے، کلی کی اور ہم نے بھی کلی کی، پھر نماز پڑھائی اور نیا وضو نہیں کیا۔ (یہ الفاظ قعنبی کی روایت کے ہیں۔)