المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عدي بن ثابت، عن أبي ليلى باب: عدی بن ثابت کی سیدنا ابولیلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6400
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي لَيْلَى جَدِّ مُحَمَّدٍ أَنَّهُ مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي تَطَوُّعًا، فَمَرَّ بِآيَةٍ مِنْ ذِكْرِ النَّارِ، فَقَالَ: «وَيْلٌ لِأَهْلِ النَّارِ، أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ»ترجمہ
سیدنا ابولیلیٰ رضی اللہ عنہ — محمد کے دادا — کے بارے میں روایت ہے کہ ان کا گزر نبی کریم ﷺ کے پاس سے ہوا جبکہ آپ ﷺ نفل نماز پڑھ رہے تھے، تو جب آپ ﷺ کا گزر جہنم کے ذکر والی آیت سے ہوا تو فرمایا: ”جہنمیوں کے لیے ہلاکت ہے، میں جہنم کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔“