❮
❯
حدیث نمبر: 6384
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، ح وَحَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، أنا مَالِكٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ، أَنَّ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ سُفْيَانَ بْنَ أَبِي زُهَيْرٍ، رَجُلٌ مِنْ أَزْدِ شَنُوءَةَ، وَهُوَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يُحَدِّثُ نَاسًا عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنِ اقْتَنَى كَلْبًا لَا يُغْنِي عَنْهُ زَرْعًا وَلَا ضَرْعًا، نَقُصَ مِنْ عَمَلِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ» قَالَ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ
ترجمہ

سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا سفیان بن ابی زہیر رضی اللہ عنہ کو، جو قبیلہ ازد شنوءہ کے ایک شخص اور رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں سے تھے، مسجد کے دروازے پر کچھ لوگوں سے بیان کرتے سنا، وہ کہہ رہے تھے: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جس نے ایسا کتا پالا جو اس کے لیے نہ کھیتی کے کام آئے اور نہ مویشیوں کی رکھوالی کے، تو اس کے عمل سے ہر روز ایک قیراط کم ہوتا رہتا ہے۔“ (سائب نے) پوچھا: کیا آپ نے یہ رسول اللہ ﷺ سے خود سنا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، کعبے کے رب کی قسم۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 6384
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 74، حدیث 6414