حدیث نمبر: 6377
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ أَبِي زُهَيْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «تُفْتَحُ الْيَمَنُ، فَيَأْتِي قَوْمٌ يَبُسُّونَ فَيَتَحَمَّلُونَ بِأَهْلِيهِمْ وَمَنْ أَطَاعَهُمْ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ، ثُمَّ تُفْتَحُ الشَّامُ، فَيَأْتِي قَوْمٌ يَبُسُّونَ فَيَتَحَمَّلُونَ بِأَهْلِيهِمْ وَمَنْ أَطَاعَهُمْ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ»
ترجمہ

سیدنا سفیان بن ابی زہیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”یمن فتح ہوگا، تو کچھ لوگ اپنے مویشیوں کو ہانکتے ہوئے آئیں گے اور اپنے گھر والوں اور ان کے متبعین کو ساتھ لے جائیں گے، حالانکہ مدینہ ان کے لیے بہتر ہے اگر وہ جانتے ہوتے۔ پھر شام فتح ہوگا، تو کچھ لوگ ہانکتے ہوئے آئیں گے اور اپنے گھر والوں اور ان کے متبعین کو ساتھ لے جائیں گے، حالانکہ مدینہ ان کے لیے بہتر ہے اگر وہ جانتے ہوتے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 6377
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 72، حدیث 6407