المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
وما أسند سفيان بن عبد الله باب: اور سیدنا سفیان بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 6368
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، قُلْ لِي فِي الْإِسْلَامِ قَوْلًا لَا أَسْأَلُ أَحَدًا بَعْدَكَ؟ فَقَالَ: " قُلْ: آمَنْتُ بِاللهِ، ثُمَّ اسْتَقِمْ " قُلْتُ: مَا أَتَّقِي يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «فَأَوْمَأَ إِلَى لِسَانِهِ»ترجمہ
سیدنا سفیان بن عبداللہ ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے اسلام کے بارے میں ایسی بات بتائیے کہ آپ کے بعد مجھے کسی اور سے پوچھنے کی ضرورت نہ رہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کہو: میں اللہ پر ایمان لایا، پھر استقامت اختیار کرو۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں کس چیز سے بچوں؟ آپ ﷺ نے اپنی زبان کی طرف اشارہ فرمایا۔