المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سلمة بن نفيل السكوني , ثم التراغمي باب: سیدنا سلمہ بن نفیل سکونی، پھر تراغمی، رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ الْحَوْطِيُّ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ، ثنا أَرْطَاةُ بْنُ الْمُنْذِرِ، عَنْ ضَمْرَةَ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ نُفَيْلٍ، قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ سَأَلَهُ سَائِلٌ: هَلْ أُتِيتَ بِطَعَامٍ مِنَ السَّمَاءِ؟ قَالَ: «نَعَمْ أُتِيتُ بِطَعَامٍ بِمِسْخَنَةٍ» , فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ , مَا كَانَ فِيهَا مِنْ فَضْلٍ عَنْكَ؟ قَالَ: «نَعَمْ» ، قَالَ: فَمَا فُعِلَ بِهِ؟ قَالَ: " رُفِعَ إِلَى السَّمَاءِ , وَهُوَ يُوحَى إِلَيَّ أَنِّي غَيْرُ لَابِثٍ فِيكُمْ إِلَّا قَلِيلًا، ثُمَّ لَسْتُمْ لَابِثِينَ بَعْدِي إِلَّا قَلِيلًا، تَقُولُونَ: مَتَى مَتَى؟ ثُمَّ تَأْتُونَ أَفْنَادًا وَبَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ مُوتَانٌ شَدِيدٌ، وَبَعْدَهُ سَنَوَاتُ الزَّلَازِلِ "سیدنا سلمہ بن نفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس تھے کہ ایک سوال کرنے والے نے پوچھا: کیا آپ کے پاس آسمان سے کھانا لایا گیا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، ایک گرم برتن میں کھانا لایا گیا۔“ اس نے کہا: اے اللہ کے نبی! کیا اس میں سے آپ کے بعد کچھ باقی بچا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے پوچھا: پھر اس کا کیا کیا گیا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ آسمان کی طرف اٹھا لیا گیا، اور مجھ پر وحی کی جا رہی ہے کہ میں تم میں تھوڑی ہی مدت رہوں گا، پھر تم بھی میرے بعد تھوڑی ہی مدت رہو گے، تم پوچھو گے: کب، کب؟ پھر تم گروہ در گروہ آؤ گے، اور قیامت سے پہلے شدید موت کی وبا ہوگی، اور اس کے بعد زلزلوں کے سال ہوں گے۔“