المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سلمة المحبق الهذلي، واسم المحبق صخر من بني لحيان باب: سیدنا سلمہ محبق ہذلی رضی اللہ عنہ، محبق کا نام صخر تھا، بنو لحیان سے تعلق رکھتے تھے
حدیث نمبر: 6315
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَنْبَرِيُّ الْهُجَيْمِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ جَوْنٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبِّقِ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ سَافَرَ، فَأَرْسَلَتْ مَعَهُ امْرَأَتُهُ بِجَارِيَةٍ لَهَا، فَغَشَاهَا، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ بِذَلِكَ، فَقَالَ: «إِنَّ كَانَتْ طَاوَعَتْهُ فَهِيَ لَهُ، وَعَلَيْهِ مِثْلُهَا، وَإِنْ كَانَ اسْتَكْرَهَهَا فَهِيَ حُرَّةٌ، وَعَلَيْهِ مِثْلُهَا»ترجمہ
سیدنا سلمہ بن محبق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قریش کے ایک شخص نے سفر کیا، تو اس کی بیوی نے اس کے ساتھ اپنی ایک لونڈی بھیج دی، اس نے اس سے مجامعت کر لی، پھر جب وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آیا تو اس بیوی نے یہ بات آپ ﷺ کو بتائی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر وہ اس کی خوشی سے راضی ہوئی تو وہ اسی کی ہوگی، اور اس پر اس جیسی لونڈی کا معاوضہ ہوگا، اور اگر اس نے اسے زبردستی مجبور کیا تو وہ آزاد ہو جائے گی، اور اس پر اس جیسی لونڈی کا معاوضہ ہوگا۔“