المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبان المحاربي رضي الله عنه باب: سیدنا ابان محاربی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 631
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أُسَيْدُ بْنُ عَاصِمٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ حَيَّانَ الْمُحَارِبِيِّ، عَنْ أَبَانَ الْمُحَارِبِيِّ، وَكَانَ مِنَ الْوَفْدِ الَّذِينَ وَفَدُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَا مِنْ عَبْدٍ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، إِلَّا ظَلَّ يُغْفَرُ لَهُ ذُنُوبُهُ حَتَّى يُمْسِيَ، وَإِنْ قَالَهَا إِذَا أَمْسَى بَاتَ يُغْفَرُ لَهُ ذُنُوبُهُ حَتَّى يُصْبِحَ "ترجمہ
سیدنا ابان محاربی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے - اور وہ اس وفد میں سے تھے جو عبدالقیس کی طرف سے رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا تھا - کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو بندہ بھی صبح کے وقت یہ کہے: تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، تو وہ دن بھر بخشا جاتا رہتا ہے یہاں تک کہ شام ہو جائے، اور اگر شام کے وقت یہ کہے تو رات بھر بخشا جاتا رہتا ہے یہاں تک کہ صبح ہو جائے۔“