المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد بن أبي عبيد مولى سلمة، عن سلمة باب: یزید بن ابی عبید، سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام، کی ان سے روایات
حدیث نمبر: 6255
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ سَلَمَةَ، قَالَ: «غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ، وَمَعَ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ، كَانَ يُؤَمِّرُهُ عَلَيْنَا»ترجمہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سات غزوے کیے، اور سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ سات غزوے کیے جن میں آپ ﷺ انہیں ہم پر امیر مقرر کرتے تھے۔