حدیث نمبر: 6254
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ سَلَمَةَ، قَالَ: بَايَعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ، ثُمَّ تَنَحَّيْتُ، فَقَالَ: «يَا سَلَمَةُ، أَلَا تُبَايِعُ؟» قُلْتُ: قَدْ بَايَعْتُ، قَالَ: «أَقْبِلْ، فَبَايِعْ» فَدَنَوْتُ فَبَايَعْتُهُ قُلْتُ: عَلَامَ بَايَعْتَ يَا أَبَا مُسْلِمٍ؟ قَالَ: «عَلَى الْمَوْتِ»
ترجمہ

سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے حدیبیہ کے دن رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی، پھر ایک طرف ہو گیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے سلمہ! کیا تم بیعت نہیں کرو گے؟“ میں نے عرض کیا: میں بیعت کر چکا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”آگے آؤ اور بیعت کرو۔“ تو میں قریب گیا اور بیعت کی۔ میں نے پوچھا: اے ابومسلم! تم نے کس بات پر بیعت کی تھی؟ انہوں نے فرمایا: ”موت پر۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 6254
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 29، حدیث 6281