المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
علي بن يزيد بن حكيمة الأسلمي، عن إياس بن سلمة باب: علی بن یزید بن حکیمہ اسلمی کی ایاس بن سلمہ سے روایات
حدیث نمبر: 6240
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ بْنِ حُكَيْمَةَ الْأَسْلَمِيُّ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «أَرْدَفَنِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِرَارًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِي، وَاسْتَغْفَرَ لِي وَلِذُرِّيَّتِي عَدَدَ مَا بِيَدِي مِنَ الْأَصَابِعِ»ترجمہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے مجھے کئی بار اپنے پیچھے سوار کیا، اور میرے سر پر ہاتھ پھیرا، اور میرے اور میری اولاد کے لیے اتنی بار مغفرت کی دعا کی جتنی میرے ہاتھ کی انگلیاں ہیں۔