المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة بن عمار، عن إياس بن سلمة، عن أبيه باب: عکرمہ بن عمار کی ایاس بن سلمہ کے واسطے سے ان کے والد (سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ) سے روایات
حدیث نمبر: 6209
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ سَوْرَةَ الْبَغْدَادِيُّ، وَأَبُو خَلِيفَةَ، قَالَا: ثنا أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْصَرَ بُسْرَ ابْنَ رَاعِي الْعَنْزِ يَأْكُلُ بِشِمَالِهِ، فَقَالَ: «كُلْ بِيَمِينِكَ» ، فَقَالَ: لَا أَسْتَطِيعُ، فَقَالَ: «لَا اسْتَطَعْتَ» فَمَا نَالَتْ يَمِينُهُ إِلَى فِيهِ بَعْدُترجمہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے بُسر بن راعی العنز کو بائیں ہاتھ سے کھاتے دیکھا تو فرمایا: ”دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔“ اس نے کہا: میں نہیں کر سکتا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم کبھی نہ کر سکو۔“ چنانچہ اس کے بعد اس کا دایاں ہاتھ کبھی اس کے منہ تک نہ پہنچا۔