المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو سخيلة، كوفي، عن سلمان رضي الله عنه باب: ابوسخیلہ، کوفی، کی سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6159
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ الْوَزِيرُ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى السُّدِّيُّ، ثنا عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ، عَنْ أَبِي سُخَيْلَةَ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَا: أَخَذَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ: «إِنَّ هَذَا أَوَّلُ مَنْ آمَنَ بِي، وَهُوَ أَوَّلُ مَنْ يُصافِحُنِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَهَذَا الصِّدِّيقُ الْأَكْبَرُ، وَهَذَا فارُوقُ هَذِهِ الْأُمَّةِ، يُفَرَّقُ بَيْنَ الْحَقِّ وَالْبَاطِلِ، وَهَذَا يَعْسُوبُ الْمُؤْمِنِينَ، وَالْمَالُ يَعْسُوبُ الظَّالِمِ»ترجمہ
سیدنا ابوذر اور سیدنا سلمان رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: ”یہ سب سے پہلے مجھ پر ایمان لانے والے ہیں، اور یہ قیامت کے دن سب سے پہلے مجھ سے مصافحہ کرنے والے ہیں، اور یہ صدیقِ اکبر ہیں، اور یہ اس امت کے فاروق ہیں، حق و باطل میں فرق کرنے والے، اور یہ مومنوں کے سردار ہیں، اور مال ظالم کا سردار ہے۔“