المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عثمان بن غياث، عن أبي عثمان، عن سلمان رضي الله عنه باب: عثمان بن غیاث کی ابوعثمان کے واسطے سے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6128
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ، ثنا خَالِدُ بْنُ حَمْزَةَ الْعَطَّارُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ غِيَاثٍ، ثنا أَبُو عُثْمَانَ، عَنْ سَلْمَانَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يَجِيءُ الرَّجُلُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ الْحَسَنَاتِ بِمَا يَظُنُّ أَنَّهُ يَنْجُو بِهَا، فَلَا يَزَالُ رَجُلٌ يَجِيءُ قَدْ ظَلَمَهُ بِمَظْلَمَةٍ، فَيُؤْخَذُ مِنْ حَسَنَاتِهِ فَيُعْطَى الْمَظْلُومُ حَتَّى لَا يَبْقَى لَهُ حَسَنَةٌ، ثُمَّ يَجِيءُ مَنْ يَطْلُبُهُ، وَلَمْ يَبْقَ مِنْ حَسَنَاتِهِ شَيْءٌ، فَيُؤْخَذُ مِنْ سَيِّئَاتِ الْمَظْلُومِ، فَيُوضَعُ عَلَى سَيِّئَاتِهِ»ترجمہ
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی قیامت کے دن اتنی نیکیاں لے کر آئے گا کہ اسے گمان ہوگا کہ وہ ان کی وجہ سے نجات پا جائے گا، پھر ایک شخص آتا رہے گا جس پر اس نے ظلم کیا ہوگا، تو اس کی نیکیوں میں سے لے کر مظلوم کو دیا جاتا رہے گا یہاں تک کہ اس کے پاس کوئی نیکی باقی نہ رہے گی، پھر کوئی اور اس کا حق مانگنے آئے گا، اور اس کے پاس نیکیوں میں سے کچھ باقی نہیں ہوگا، تو مظلوم کی برائیوں میں سے لے کر اس کی برائیوں پر ڈال دیا جائے گا۔“