المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليمان التيمي، عن أبي عثمان النهدي باب: سلیمان تیمی کی ابوعثمان نہدی سے روایات
حدیث نمبر: 6108
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ذَنْبٌ لَا يُغْفَرُ، وَذَنْبٌ لَا يُتْرَكُ، وَذَنْبٌ يُغْفَرُ، فَأَمَّا الَّذِي لَا يُغْفَرُ فَالشِّرْكُ بِاللهِ، وَأَمَّا الَّذِي يُغْفَرُ، فَذَنْبٌ بَيْنَهُ وَبَيْنَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَأَمَّا الَّذِي لَا يُتْرَكُ فَظُلْمُ الْعِبَادِ بَعْضُهُمْ بَعْضًا»ترجمہ
اسی سند سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک گناہ ایسا ہے جو معاف نہیں کیا جاتا، ایک گناہ ایسا ہے جو نہیں چھوڑا جاتا، اور ایک گناہ ایسا ہے جو معاف کر دیا جاتا ہے۔ جو گناہ معاف نہیں کیا جاتا وہ اللہ کے ساتھ شرک کرنا ہے، اور جو گناہ معاف کر دیا جاتا ہے وہ بندے کا اللہ عزوجل کے حق میں کوتاہی کرنا ہے، اور جو گناہ نہیں چھوڑا جاتا وہ بندوں کا ایک دوسرے پر ظلم کرنا ہے۔“