المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زيد بن وهب، عن سلمان رضي الله عنه باب: زید بن وہب کی سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6062
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُسْتَمْلِيُّ، وَمُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَا: ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ، عَنْ مُوسَى الْجُهَنِيِّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَطْوَلُ النَّاسِ شِبَعًا فِي الدُّنْيَا، أَكْثَرُهُمْ جُوعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ»
وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ وَجَنَّةُ الْكَافِرِ»ترجمہ
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”دنیا میں سب سے زیادہ دیر تک پیٹ بھرنے والے لوگ قیامت کے دن سب سے زیادہ بھوکے ہوں گے۔“
اور میں نے آپ ﷺ کو یہ بھی فرماتے سنا: ”دنیا مومن کے لیے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے۔“