المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سهيل بن حنظلة باب: سیدنا سہیل بن حنظلہ رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْنٍ ثَابِتُ بْنُ نُعَيْمٍ الْهَوْجِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ، ثنا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ حَنْظَلَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا جَلَسَ قَوْمٌ مَجْلِسًا يَذْكُرُونَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ فِيهِ، فَيَقُومُونَ حَتَّى يُقَالَ لَهُمْ قُومُوا، قَدْ غَفَرَ اللهُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ، وبُدِّلَتْ سَيِّئَاتُكُمْ حَسَنَاتٍ»
سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ يُكْنَى أَبَا عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ " أَسْلَمَ مَقْدِمَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ، وَشُغِلَ بِالرِّقِّ، وَفَاتَهُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَدْرًا، وأُحُدًا، وَأَوَّلُ مَشَاهِدِهِ الْخَنْدَقُ، وَقَدْ قِيلَ فِي بَعْضِ الرِّوَايَاتِ: إِنَّهُ أَسْلَمَ بِمَكَّةَ، وَإِسْلَامُهُ بِالْمَدِينَةِ أَثْبَتُ، وَاللهُ أَعْلَمُ. مِنْ أَخْبَارِ سَلْمَانَ، وَوَفَاتُهُ "سیدنا سہیل بن حنظلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو لوگ کسی مجلس میں بیٹھ کر اللہ عزوجل کا ذکر کریں اور پھر اٹھیں تو ان سے کہا جاتا ہے: اٹھو، اللہ نے تمہارے گناہ معاف کر دیے اور تمہاری برائیوں کو نیکیوں سے بدل دیا۔“
سلمان فارسی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ: انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی مدینہ تشریف آوری کے وقت اسلام قبول کیا، غلامی میں مشغول ہونے کی وجہ سے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بدر اور احد میں شریک نہ ہو سکے، اور ان کا پہلا غزوہ خندق تھا۔ بعض روایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انہوں نے مکہ میں اسلام قبول کیا تھا، لیکن مدینہ میں اسلام لانا زیادہ ثابت ہے، واللہ اعلم۔ (آگے) سلمان رضی اللہ عنہ کے احوال اور ان کی وفات کا بیان ہے۔