المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زياد، وعلاقة ابنا زيد، عن سهل بن سعد باب: زیاد اور علاقہ، زید کے دونوں بیٹے، کی سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6003
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا كَثِيرُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ زِيَادٍ، وعَلَاقَةَ، ابْنَيْ زَيْدٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ كَانَ لَهُ بِالْمَدِينَةِ أَصْلٌ، فَلْيَسْتَمْسِكْ بِهِ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ بِهَا أَصْلٌ، فَلْيَجْعَلْ لَهُ بِهَا أَصْلًا، فَلَيَأْتِيَّنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَكُونُ الَّذِي لَيْسَ لَهُ بِهَا أَصْلٌ كَالْخَارِجِ مِنْهَا الْمُجْتازِ إِلَى غَيْرِهَا»ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس کی مدینہ میں کوئی جڑ (ملکیت) ہو وہ اسے مضبوطی سے تھامے رکھے، اور جس کی مدینہ میں کوئی جڑ نہ ہو وہ اپنی کوئی جڑ بنا لے، کیونکہ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ ضرور آئے گا کہ جس کی مدینہ میں کوئی جڑ نہ ہوگی وہ اس شخص کی طرح ہوگا جو مدینہ سے نکل کر کہیں اور کی طرف گزر رہا ہو۔“